یمنی ڈرون حملہ: اسرائیلی شہر ایلات میں ہوٹل نشانہ بن گیا

Date:

عرب میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ایک ڈرون نے اسرائیل کے جنوبی بندر ایلات میں واقع ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرون اسرائیلی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے اپنے ہدف پر براہِ راست جا لگا۔حملے کے فوری بعد ایلات میں خطرے کے سائرن بجنے لگے جبکہ مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ابھی تک اسرائیلی فوج نے اس حملے میں ہونے والے ممکنہ انسانی یا مالی نقصانات کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ البتہ فوجی ترجمان کی طے شدہ پریس کانفرنس اس واقعے کے بعد ملتوی کر دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related