آئیندہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائیں گے؟بھارتی کپتان نے کیا کہا؟

Date:

ابوظبی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ہونے والے آئندہ (کل) میچ سےمتعلق کہا ہےکہ میدان میں بیٹ اور گیندکا اچھا مقابلہ ہوگا،ہر گیم نیا چیلنج ہوتا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا بھارتی ٹیم اگلے میچ میں بھی گزشتہ میچ جیسا کھیل پیش کرے گی؟ اس پر سوریا کمار یادیو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا:اوہ اچھا، آپ بولنگ کی بات کر رہے ہیں، ہم نے بولنگ اچھی کی تھی۔پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے سوال کو بھارتی کپتان نے نظرانداز کر دیا اور اس پر کوئی تبصرہ نہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک-بھارت رقابت پر کچھ نہیں کہہ سکتا، جب اسٹیڈیم شائقین سے بھر جاتا ہے تو یہی سوچتا ہوں کہ اچھی کرکٹ کھیلوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ میچ میں بھی بیٹ اور بال کا دلچسپ مقابلہ ہوگا، ہر کھیل نیا آغاز ہوتا ہے اور جو ٹیم بہتر کھیلے گی وہی جیتے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

صدر زرداری کی امیر قطر سے ملاقات؛شیخ تمیم کی پاک سعودی دفاعی معاہدے کی تعریف

صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں امیرِ قطر...

انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت مسترد کرنیکا فیصلہ، لاہورہائی کورٹ نےریمانڈ بیک کر دیا

مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے ضمانت کیس...

ستائیس ویں آئینی ترمیم، وزیر اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی...

عراق پر حملے کے اصلی محرک سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے

ڈک چینی نے نائب صدر کی حیثیت سے 2001...