سکیورٹی کونسل نے بات چیت اور اتفاق رائے کا موقع ضائع کردیا، ایرانی سفیر

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے اور سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے ایک منطقی اور متوازن راستہ اختیار کرنے کے بجائے دباؤ، تشدد اور تصادم کو ترجیح دی۔ایروانی نے کہا کہ یہ تضاد ظاہر کرتا ہے کہ ان کا اصل مقصد سفارتکاری نہیں بلکہ کشیدگی پیدا کرنا ہے، اور اب انہیں خود اس بحران کی مکمل ذمہ داری اٹھانی ہوگی جو انہوں نے پیدا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا اقدام جلد بازی، غیر ضروری اور غیر قانونی ہے اور ایران اسے تسلیم کرنے کا پابند نہیں۔ اس کے سنگین نتائج کی مکمل ذمہ داری امریکہ اور یورپی ممالک پر ہوگی، جنہوں نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے اور اسرائیلی حملوں کے راستے ہموار کیے۔ایروانی نے زور دیا کہ اس غیر متفقہ اقدام سے نہ صرف کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا بلکہ ڈپلومیسی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو بھی خطرہ لاحق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو نہ حملے سے تباہ کیا جا سکتا ہے، نہ پابندیوں سے، اور نہ ہی اس کے امن کے راستے کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارتکاری کے دروازے بند نہیں ہیں، اور ایران خود فیصلہ کرے گا کہ کس کے ساتھ اور کس بنیاد پر گفتگو اور تعاون کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نئے نوعیت کے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے

اسرائیلی اخبار یدیوت احرونوت کے مطابق 12 روزہ جنگ...

بنگلادیش:طالب علم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ، محمد یونس سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے نمایاں رہنما اور انقلاب...