مصر اور اسرائیل میں کشیدگی بڑھ گئی،مصری فوج سرحد پر تعیینات

Date:

قطر پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے بعد عرب ممالک اور اسرائیلی حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مصر نے صحرائے سینا میں مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب اپنے فوجی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق، صہیونی فوج کی جانب سے غزہ میں گدعون چیرئٹس 2 آپریشن کے بعد غزہ کے رہائشیوں کو جبری بے دخل کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مصر خود کو تیار کر رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق صحرائے سینا میں مصر نے دفاعی آلات نصب کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً 40 ہزار فوجی اہلکار بھی تعینات کر دیے ہیں۔اس سے قبل مصری وزیر اعظم مدبولی نے غزہ سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گریٹر اسرائیل کے نام پر جاری کارروائی کے خلاف مصر کے پاس منصوبے تیار ہیں اور وہ اس کا بھرپور جواب دے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کا بڑا اقدام زیر غور: این پی ٹی سے علیحدگی اور نئی عالمی جوہری شراکت داری کی تجویز

ایران کے دارالحکومت تہران سے رکنِ پارلیمنٹ مالک شریعتی...

ایران نے سعودی پرنس سلطان ایئربیس کو اڑا دیا، امریکی طیاروں کو نقصان، متعدد فوجی زخمی

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں...

امریکا-اسرائیل جنگ: ایران کے حملوں سے امریکی فوجی ساز و سامان کو اربوں ڈالر کا نقصان

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق وال اسٹریٹ...