چین نے سیٹلائٹ جیسی خصوصیات رکھنے والا منفرد ڈرون متعارف کرا دیا

Date:

بیجنگ: چین نے ایک غیر معمولی سولر پاورڈ طیارہ "Qiming-X50” متعارف کرایا ہے، جو زمین پر اترے بغیر چھ ماہ تک فضاء میں پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ڈرون ایندھن کے بغیر چلتا ہے اور سیٹلائٹ جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔چینی میڈیا کے مطابق یہ غیر انسانی فضائی جہاز (UAV) انتہائی ہلکے کاربن مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے، جس کے پروں کا پھیلاؤ 50 میٹر ہے اور ان پر لچکدار سولر پینل نصب ہیں۔ یہ طیارہ 20 کلومیٹر کی بلندی پر پرواز کرتا ہے، جہاں موسم اور فضائی ٹریفک کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ماہرین کے مطابق Qiming-X50 کو دن کے وقت سورج کی توانائی اور رات کے وقت لیتھیم-ایئر بیٹریز سے چلایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ نصب مصنوعی ذہانت (AI) سسٹم پرواز کی پائیداری اور موسم کے بدلتے حالات کو فوری طور پر کنٹرول کرتا ہے۔
یہ "اڑتا ہوا سیٹلائٹ” زمینی مشاہدے، ہنگامی حالات میں مواصلاتی سہولت، انٹرنیٹ کی فراہمی اور بارڈر سکیورٹی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چین مستقبل میں ان ڈرونز کے بیڑوں کو اہم علاقوں میں تعینات کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس سے ایک ایسا نیٹ ورک قائم ہوگا جو ہر وقت فعال اور خاموش نگرانی کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پرپلیکسٹی نے واٹس ایپ پر گوگل کا نیا جیمینی 2.5 فلیش امیج ماڈل متعارف کرایا

پرپلیکسٹی پہلے ہی واٹس ایپ انٹیگریشن فراہم کرتا ہے،...

ایران کا تین یورپی ممالک کے خلاف سخت ردعمل، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بحالی غیر قانونی قرار

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی...

کاشغر میں صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ

کاشغر: سنکیانگ کے نائب گورنر نی ژوانگ نے صدر...