ایران دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دےگا،سپاہ پاسداران انقلاب

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب  نے ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ ایرانی قوم اسٹریٹجک برتری کو برقرار رکھتے ہوئے ہر خطرے کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ مسلح افواج  آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی رہنمائی اور ماضی کے تجربات کی بنیاد پر خودکفالت، آپریشنل تیاری اور میدانِ جنگ میں پہل کے اعلیٰ درجے تک پہنچ چکی ہیں۔سپاہ پاسداران نے واضح کیا کہ ہفتۂ دفاع مقدس ایران کی عوامی مزاحمت اور انقلاب اسلامی کی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے، جب ایرانی عوام نے اپنی سرزمینی سالمیت، خودمختاری اور اسلامی نظام کے خلاف عالمی سطح کی جارحیت کو ناکام بنایا۔بیان میں زور دیا گیا کہ اگر کوئی بھی جارح قوت غلط اندازہ لگائے یا ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کرے تو اسے ایک اور فیصلہ کن اور سبق آموز جواب دیا جائے گا۔آئی آر جی سی نے مزید کہا کہ سخت ترین معاشی پابندیوں اور کثیر جہتی دباؤ کے باوجود ایران نے اپنے مقامی وسائل اور علم پر انحصار کرتے ہوئے خودکفالت حاصل کی، خطرات کا مقابلہ کیا اور قومی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...