باجوڑ کے علاقے ،ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ

Date:

باجوڑ:فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر قبائلی عمائدین اور مشران نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک میں امن کے قیام میں فوج کا کردار قابلِ فخر ہے۔جرگے کے دوران عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے بلند کیے گئے۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے ٹی ڈی پیز کی بروقت واپسی اور جرگے کے انعقاد پر بھی پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔یہ جرگہ اس بات کا مظہر ہے کہ قبائلی عوام دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...