جعلسازی سے بچے ظاہر کر کے بیرون ملک جانے والے 5 مسافر آف لوڈ

Date:

اسلام آباد:ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعل سازی کے ذریعے ہانگ کانگ جانے والے پانچ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں میں بشری، امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں۔ امجد علی مسافر بشری کا حقیقی بیٹا ہے، جبکہ علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی بشری کے حقیقی بچے نہیں پائے گئے اور ان کو بچوں کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہر خاندان نے فی کس ایک کروڑ پچاس لاکھ (1 کروڑ 50 لاکھ) روپے ایک ایجنٹ کو ادا کیے۔ ایجنٹ نے جعلی کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کی؛ انہیں اعجاز علی کے خاندانی ریکارڈ میں شامل کیا گیا اور نادرا میں تینوں کا پتہ صوابی درج کیا گیا۔ تاہم تفتیش سے معلوم ہوا کہ علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی سرگودھا، اٹک اور خوشاب سے تعلق رکھتے ہیں۔مزید برآں، ائیرپورٹ پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے میں مبینہ طور پر پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے ایک اہلکار کا بھی شامل ہونا سامنے آیا ہے اور اس اہلکار کو بھی شامل تفتیش کیا گیا۔ ائیرپورٹ اہلکار سے رابطے میں ملوث دیگر عناصر کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ نادرا اور پاسپورٹ اہلکاروں کی ملوثیت کی تحقیقات بھی وسعت دے دی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...