سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔آپریشن کے دوران اپنی افواج نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج واصل جہنم ہوگئے جن میں تین افغان باشندے اور دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔پاکستان توقع رکھتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اس عزم پر قائم ہیں کہ ملک سے بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی می کارروائی،7خوارج ہلاک
Date: