فلسطین اور کشمیر کو حق دیئے بغیرامن خواب ہی رہے گا,صدر و وزیراعظم

Date:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں پاکستان کے امن اور انصاف کے اصولوں پر غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نےاپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری سنگین انسانی المیوں پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان خطوں کے عوام کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت نہیں ملتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امن، انصاف اور انسانیت کی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مقصد میں اپنا حصہ ڈالے۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آج دنیا بھر میں تنازعات اور ناانصافیاں بنی نوع انسان کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دہانی کرواتا ہے کہ امن کے فروغ کے لیے ہر فرد اور ہر قوم کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے عالمی امن کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں دہائیوں سے شمولیت اور متاثرہ آبادیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنا پاکستان کی ان کاوشوں کا حصہ ہے، جن کے ذریعے دنیا کے تنازعات سے متاثرہ خطوں میں امن و استحکام کو فروغ ملا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...