مصر کا تل ابیب کے ممکنہ منصوبوں کے مقابلےکااعلان

Date:

قاہرہ:عرب میڈیا کے مطابق مصر نے فلسطین کے مقبوضہ سرحدی علاقوں کے قریب اپنی فوجی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے۔ایک اعلیٰ مصری فوجی عہدیدار نے بتایا کہ قاہرہ کو خدشہ ہے کہ غزہ پر جاری جنگ کے دوران اسرائیل نہ صرف فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین سے جبراً بے دخل کرنے کی کوشش کرے گا بلکہ ممکنہ طور پر مصر کی سرحدی حدود میں بھی کارروائی کر سکتا ہے۔
عہدیدار کےمطابق مصری فوج اس وقت اس منظرنامے کے لیے تیاری کر رہی ہے اور اگلے 72 گھنٹوں میں مخصوص علاقوں میں تعیناتی مکمل کر کے صحرائے سینا میں بھاری فوجی نفری اور عسکری ساز و سامان پہنچا دے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مصر کا مقصد اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرکے اسرائیل کو اس اقدام سے باز رکھنا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کو سرحد پار دھکیلنے کی کوشش کرے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی خبردار کیا تھا کہ اگر حالات مزید سنگین ہوئے تو مصر اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست تصادم کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...