کراچی گلشن اقبال میٹروول میں ڈاکٹر مشعل کریم کی مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد برساتی نالے میں چھلانگ لگانے واقعے کوکئی روز گزرنے کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا واقعہ اتوار کی شب دو بجے کے قریب پیش آیا تھا جب عینی شاہدین کے مطابق ڈاکٹر مشعل نے خود نالے میں چھلانگ لگائی جس کے بعد ایدھی اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل تلاش میں مصروف ہیں لیکن تاحال کامیابی حاصل نہیں ہو سکی پولیس کے مطابق 26 سالہ مشعل کریم جناح اسپتال میں فزیو تھراپسٹ کے طور پر کام کر رہی تھیں اور ان کی شادی حسنین شاہ نامی شخص سے ہوئی تھی لیکن اولاد نہ تھی پولیس نے مشعل کریم کے والد فضل کریم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے والد کے مطابق حسنین شاہ کا ایک بینک ملازمہ کے ساتھ تعلق تھا جس کی وجہ سے گھر میں جھگڑے رہتے تھے اور حسنین شاہ نے ان کی بیٹی کو مسلسل ذہنی اذیت اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا فضل کریم نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے واقعہ سے چند روز قبل انہیں فون پر اپنی پریشانی بیان کی تھی اور بتایا تھا کہ حسنین شاہ کے تعلقات دوسری خاتون کے ساتھ ہیں جس پر شوہر نے نہ صرف اسے مارا پیٹا بلکہ جان سے مارنے اور گھر والوں کو نقصان پہنچانے کی بھی دھمکیاں دیںوالد کا کہنا ہے کہ مسلسل ذہنی دباؤ اور جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر بیٹی رات گئے گھر سے نکلی اور بھاگتے ہوئے برساتی نالے میں چھلانگ لگا دی عینی شاہدین اور قریبی رشتہ داروں نے بھی اسے روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے والد کے مطابق واقعہ کے بعد داماد کئی گھنٹوں تک غائب رہا اور کسی کو اطلاع دینے کی بھی زحمت نہیں کی جبکہ وہ خود گلگت سے کراچی پہنچے تو پتہ چلا کہ ریسکیو ٹیموں نے پوری کوشش کے باوجود ان کی بیٹی کو زندہ یا مردہ نہیں ڈھونڈا۔تحقیقات کے دوران پولیس کو راشد منہاس پارک کے قریب سے خون آلود ٹائل ملا ہے جسے قبضے میں لے کر ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے مشعل کے والد کا خون بھی لیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ نمبر 520 سال 2025 درج کر کے حسنین شاہ کو گرفتار کرلیا ہے جس پر دفعہ 322 اور 511 کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے اسے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ مشعل کریم کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن ہر روز صبح سے شام تک جاری ہے لیکن نالے میں موجود کچرے اور پانی کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم تلاش کا عمل دوبارہ جاری رکھا جائے گا۔یہ واقعہ اہل خانہ کے سنگین الزامات پولیس کی تحقیقات اور ریسکیو اداروں کی مسلسل کوششوں کے باعث اب ایک اہم قانونی اور سماجی معاملہ بن گیا ہے جس نے شہر بھر میں ہلچل مچا دی ہے اور عوامی سطح پر بھی افسوس اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے
کراچی نالے میں کودنے والی ڈاکٹر مشعال کا کوئی سراغ نہ مل سکا، شوہر گرفتار
Date: