ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا

Date:

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں ٹاس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا جس پر ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پاک بھارت ٹاکرے میں اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔پاکستانی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ قومی اسکواڈ میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔ہینڈ شیک کا تنازع اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے سیاسی بیان کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ آج بھی ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔ یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...