امریکہ میں مقیم کشمیری 27ستمبر کو نیویارک میں پرامن احتجاج کریں گے

Date:

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکہ میں مقیم کشمیری 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی مندوب کے خطاب کے موقع پر نیویارک میں عالمی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرامن احتجاج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کا مقصد عالمی توجہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا ہے جس کی وجہ سے رواں سال کے شروع میں بھارت اور پاکستان جوہری تصادم کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔ کشمیری کمیونٹی رہنمائوں نے ایک زوم کانفرنس میں زور دیا کہ عالمی طاقتوں کو کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعے کے منصفانہ حل کے لیے دبائو ڈالنا چاہیے۔اجلاس کے شرکا ء نے امریکہ میں مقیم کشمیریوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ احتجاج موثر ہو۔ انہوں نے کہاکہ صرف ایک متحدہ قیادت ہی کمیونٹی کو کشمیر کاز کی حمایت کے لئے متحرک کر سکتی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سردار امتیاز خان، آفتاب شاہ اور سردار ساجد سوار سمیت کمیونٹی رہنما نیو جرسی میں کشمیری امریکیوں اور کشمیر کے دوستوں سے رابطہ کریں گے جبکہ لوگوں کی سہولت کے لیے نیو جرسی، بروکلین، کوئینز اور واشنگٹن ڈی سی سے بسوں کا انتظام کیا جائے گا۔ڈاکٹر امتیاز خان اور ڈاکٹر غلام نبی فائی واشنگٹن میٹروپولیٹن ایریا میں کمیونٹی ممبران کے ساتھ رابطہ کریں گے۔منتظمین نے ایک مضبوط سوشل میڈیا مہم کے ساتھ ساتھ نیو جرسی، پنسلوانیا، نیویارک اور واشنگٹن میں ذاتی فون کالز سمیت لوگوں سے بڑے پیمانے پر رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کمیونٹی سینٹرز سے بھی رابطہ کیا جائے گاتاکہ عالمی ادارے کو مسئلہ کشمیر کے حل کی فوری ضرورت کے بارے میں واضح پیغام دیا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...