ماضی سے کہیں زیادہ تیار اور دشمن کے خلاف متحد ہیں، ایرانی آرمی

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی آرمی نے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان گہری وابستگی آٹھ سالہ جنگ میں ایران کی کامیابی کی اصل وجہ تھی اور فوج آج بھی ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہر سال دفاع مقدس کی یاد میں ان بہادر مردوں اور عورتوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے امام خمینی کی رہنمائی میں صدام حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور ایران کی آزادی، سرحدوں کی حفاظت اور نظامِ اسلامی کو مضبوط کیا۔ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ کے دوران نہ صرف دشمن کی پیشقدمی کو روکا گیا بلکہ اس کی توسیع پسندانہ سازشوں کو بھی ناکام بنایا گیا، ساتھ ہی داخلی انتشار پر قابو پاکر ملک کو استحکام فراہم کیا گیا۔ فوج نے واضح کیا کہ اس کی قربانیاں صرف دفاع مقدس تک محدود نہیں بلکہ کرونا وبا اور 12 روزہ جنگ جیسے مواقع پر بھی فوج نے خدمات انجام دیں۔بیان میں کہا گیا کہ آج ایرانی فوج اپنے تجربات، ایمان، انقلابی بصیرت اور مقامی صلاحیتوں کے ساتھ رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ‌ای کی رہنمائی میں دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے اور ملت ایران کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...