متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی لگا دی

Date:

متحدہ عرب امارات نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کے تحت یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش کے شہری اب اگلے نوٹس تک سیاحتی یا ورک ویزے کے لیے درخواست نہیں دے سکیں گے۔امیگریشن سرکلر کے مطابق ان ممالک سے آنے والی تمام نئی درخواستیں معطل کر دی گئی ہیں اور کوئی نیا ویزا پروسیس نہیں ہو رہا۔ یو اے ای حکام نے پابندی کی وجوہات پر باضابطہ طور پر وضاحت نہیں کی، تاہم مبینہ طور پر اس اقدام کو سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ سے جوڑا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی یو اے ای کی جانب سے بعض ممالک پر اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، جبکہ اس حوالے سے حکومتی بیانات ہمیشہ محدود ہی رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...