نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے بیڑے میں توسیع، وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم

Date:

اسلام آباد: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے وسطی ایشیا کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے اپنے بیڑے میں جدید اور معیاری ٹرک اور ریفرز شامل کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ میں بہتری کے پیشِ نظر این ایل سی کے بیڑے میں 500 نئے ٹرک شامل کیے گئے ہیں۔ یہ ٹرک بہترین مائلیج، ایندھن کی بچت اور زیادہ لوڈنگ گنجائش کے باعث طویل فاصلے کی ترسیل کے لیے نہایت موزوں قرار دیے جا رہے ہیں۔نئے ٹرکوں کی شمولیت سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کی بین الاقوامی تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ این ایل سی کا موجودہ ریفرز بیڑا زرعی اجناس، غذائی اشیاء اور سی فوڈ کو وسطی ایشیائی ممالک تک پہنچانے میں پہلے ہی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔این ایل سی کی اس توسیع کو حکومتِ پاکستان کے وژن کے عین مطابق قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت وسطی ایشیا خصوصاً ازبکستان اور قازقستان کو برآمدات 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران این ایل سی نے وسطی ایشیا، چین اور دیگر ممالک تک 2500 کامیاب آپریشنز مکمل کیے ہیں، جن کے نتیجے میں پاکستانی برآمدات کو نئی منڈیوں تک رسائی ملی ہے۔ماہرین کے مطابق این ایل سی کے بیڑے میں یہ اضافہ پاکستان کے لیے تجارتی راہداریوں کو مزید مستحکم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...