آئی جی اسلام آباد نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدیدکرالی

Date:

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد کے سیکٹر F-6 میں قائم عوامی سہولت مرکز کا دورہ کیا۔
آئی جی اسلام آباد نے سہولت مرکز میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور تجاویز کو بغور سنا۔ شہریوں کی خدمت پر مامور پولیس افسران کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، پیشہ وارانہ مہارت اور فوری تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

دورے کے دوران آئی جی اسلام آباد نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی وہیں سے کرائی تاکہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا عملی طور پر جائزہ لیا جا سکے۔عوامی سہولت مراکز شہریوں اور پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے قائم کیے گئے ہیں، جہاں عوام کو بآسانی مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ آنے والے ہر شہری کو عزت و احترام کے ساتھ پیشہ وارانہ انداز میں سہولیات دی جائیں تاکہ عوامی اطمینان اور اعتماد میں اضافہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...