اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ

Date:

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی اور 9 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 720 تک جا پہنچی ہے۔ تازہ کیسز میں سے 20 مریض اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر کو گھروں میں ہی طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ گھروں اور اطراف میں ریزیڈول اسپرے مکمل کیا گیا، جبکہ 2,000 سے زائد مقامات پر فوگنگ آپریشن بھی کیا گیا۔ صرف اس ماہ 16,332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 8 لاکھ 46 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں سرانجام دی جا چکی ہیں۔ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ویکٹر کنٹرول ٹیمیں ہائی رسک علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں موجود پانی والے برتنوں، ٹینکوں اور کولرز کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی لاروا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...