او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

Date:

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں کے علاوہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قبضہ مضبوط کرنے، ظالمانہ قوانین نافذ کرنے، جبر اور آبادیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔طارق فاطمی نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ بھارتی جبر کے خاتمے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مستقل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔اجلاس کے دوران او آئی سی نے حالیہ جنگ بندی اور ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور واضح کیا کہ پہلگام حملے کے بعد کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ بھارتی رہنماؤں کے غیرذمہ دارانہ بیانات کو بھی علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔او آئی سی نے ہزاروں سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی گرفتاریوں اور سری نگر جامع مسجد و عیدگاہ میں مذہبی اجتماعات پر پابندی کی مذمت کی۔تنظیم نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اور آبادیاتی تبدیلیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کامتبادل نہیں ہو سکتے۔اس کے ساتھ ہی او آئی سی نے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کے دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا بھی خیرمقدم کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...