ملتان میں غیر معیاری خوراک کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن

Date:

ملتان (اسٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضرِ صحت خوراک کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے معروف ریسٹورنٹس، واٹر پلانٹس اور ملک شاپس سمیت 20 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 16 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 640 ساشے ممنوعہ گٹکا، 120 لٹر ملاوٹی دودھ اور 70 کلو زائد المیعاد اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گلشن مارکیٹ، قادر پور راں بائی پاس، متی تل روڈ، پرانا شجاع آباد روڈ، دولت گیٹ، انڈسٹریل اسٹیٹ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کی تیاری سے لے کر ترسیل تک تمام مراحل کو باریک بینی سے چیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان شاہینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے رائزنگ اسٹارز...

بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرِ...

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی...