اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

Date:

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تین کامیاب کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 62.989 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جس کی مالیت 49 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔پشاور میں رنگ روڈ کے قریب کارروائی کے دوران 2 ملزمان کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار افراد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتے تھے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر بھی اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے1.5کلوگرام آئس برآمد کر لی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔اسی طرح حیدرآباد میں ایک مسافر بس پر چھاپہ مارا گیا، جہاں 2 مسافروں کے سامان میں موجود پیپر رولرز سے 57.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...