نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں جی7 کے وزرائے خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور تین یورپی ممالک کے ٹِرگر میکانزم فعال کرنے کے فیصلے کو بھی سراہا۔جی7 کے مشترکہ بیان میں اسلامی جمہوریہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں کو مکمل طور پر نافذ کرے، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون دوبارہ بحال کرے اور امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کرے تاکہ ایک ایسا مضبوط، دیرپا اور جامع جوہری معاہدہ طے پائے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے۔
جی7 کے وزرائے خارجہ کا ایران پر امریکا سے براہ راست مذاکرات پر زور
Date: