ترکیہ نے ہائپر سونک راکٹ ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھ دیا

Date:

ترکیہ نے ہائپر سونک راکٹ ٹیکنالوجی کے میدان میں تاریخی قدم رکھ دیا ہے۔ ایس ایس بی کے تحت ڈیلٹا وی (DeltaV) کی جانب سے تیار کردہ ہائی اسٹیپ (HİSTEP) پلیٹ فارم کے کامیاب تجربے کے بعد ترکیہ خلا میں ہائپر سونک رفتار حاصل کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔سیناپ سے کیے گئے تجربے میں راکٹ نے 200 کلومیٹر بلندی عبور کرتے ہوئے خلا میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ میک 5 سے زیادہ رفتار حاصل کی۔ اس دوران پہلی مرتبہ ترکیہ میں ہاٹ اسٹیج سپریشن ٹیکنالوجی کامیابی سے استعمال کی گئی، جو ڈوئل سٹیج وار راکٹ نظام کے لیے ایک انقلابی پیش رفت ہے۔ڈیلٹا وی کے جنرل منیجر ڈاکٹر محمّد کاہرامان کے مطابق پہلا مرحلہ مقررہ بلندی اور رفتار پر پہنچنے کے بعد دوسرے مرحلے نے ہاٹ سپریشن کے ذریعے آگ پکڑی اور مزید تیز ہوتے ہوئے ہائپر سونک رفتار تک جا پہنچا۔ یہ ترکیہ کی دفاعی اور خلائی ٹیکنالوجی میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

رجب بٹ کافاطمہ خان سے منسوب تعلقات پر دوٹوک مؤقف آگیا

معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ، جو اپنی متنازعہ...

وفاقی حکومت کے قرضوں میں 780 ارب روپے کی کمی،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2025 کے...

بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا: پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...