جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر مودی حکومت کے جنگی عزائم کی نذر، عوام کی زندگیاں خطرے میں

Date:

بھارت میں یورینیم کے ذخائر اور تابکاری فضلے سے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ عالمی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی ریاست جھارکھنڈ کی تین سرکاری کانوں سے خارج ہونے والا تابکاری فضلہ انسانی صحت کے لیے مہلک ثابت ہو رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق مودی حکومت یورینیم اور دیگر ایٹمی مواد کو سیاسی مقاصد اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس سے نہ صرف بھارتی عوام بلکہ خطے کے امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں یورینیم کی چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی مودی سرکار کی نااہلی اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ یہ واقعات بھارت کی تاریخ میں سنگین اور خطرناک مثالیں قرار دی جا رہی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو جنگی مقاصد اور ہتھیار سازی سے جوڑنا بھارتی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور انتہا پسندانہ عزائم کو بے نقاب کرتا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت کا جوہری ایجنڈا نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...