دنیا کی سات بڑی جنگیں میں نے رکوائیں، اقوام متحدہ کہاں سوئی پڑی ہے،ٹرمپ کی تنقید

Date:

دنیا کی سات بڑی جنگیں میں نے رکوائیں، اقوام متحدہ کہاں سوئی پڑی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو اپنے احسانات تلے دبا دیاجنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا زکر چھیڑ دیا، کہا اس ایٹمی جنگ سمیت اب تک سات جنگیں رکوا چکا ہوںٹرمپ صاحب کے مطابق تین جنگیں تو دہائیوں سے جاری تھیں، مگر ان کے قائدین کو صرف ایک فون کال نے سب کچھ ٹھیک کر دیا۔یعنی مسٹر ٹرامپ یہ بتانا چاہتے تھے کہ گویا اقوام متحدہ نہیں بلکہ ٹرمپ کی ٹیلی فون ڈائری ہی عالمی امن کا ضامن ہے۔اقوام متحدہ پر خوب گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپنی صلاحیت کے مطابق کردار ادا ہی نہیں کرتا، بلکہ جنگ بندی کے وقت ایک فون کال تک کرنے کی زحمت نہیں اٹھاتا،سوچتا ہوں اقوام متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا تھا؟ جنگ بندی کے موقع پر اقوام متحدہ کہاں تھی؟ اب اس ادارے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔موقع غنیمت جانتے ہوئےسابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹس کو بھی لتاڑا کہ یہ لوگ عالمی بحرانوں کے ذمہ دار ہیں اور امریکا کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ گئے تھے۔ مگر میں نے صرف آٹھ ماہ میں ہی حالات بدل دیے اور اب امریکا معاشی اور دفاعی طاقت کے ساتھ ساتھ دنیا کا پسندیدہ ترین ملک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چین کا سنکیانگ میں دنیا کی سب سے طاقتور اڑنے والی ونڈ ٹربائن کا تجربہ

چین نے سنکیانگ کے علاقے میں دنیا کی سب...

دنیا کا سب سے بڑا سولر پراجیکٹ بھارت میں بننے جارہا ہے

بھارت کی ریلیانس انڈسٹریز کَچھ، گجرات میں دنیا کا...

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...