کراچی میں دوسرے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2025 کی افتتاحی تقریب

Date:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوسرے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2025 کی افتتاحی تقریب پی این ایس رہبر کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ریگاٹا کے مقابلے 23 سے 27 ستمبر تک جاری رہیں گے جن میں پاکستان، مصر، ایران، ملائیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے انیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈر کراچی نے کہا کہ کھیل، خصوصاً سیلنگ، امن، بین الاقوامی تعاون اور سمندروں کے حوالے سے آگاہی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ایسے مقابلوں کے ذریعے علاقائی اور عالمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مقابلہ خطے میں واٹر اسپورٹس کے فروغ کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔افتتاحی تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، منتظمین، اسپانسرز، کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...