کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ضلع شرقی، ضلع غربی اور کیماڑی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 1552 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ضلع شرقی کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 160 اہلکار، ضلع غربی کے 45 پولنگ اسٹیشنز پر 1003 اہلکار و افسران جبکہ ضلع کیماڑی کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر 389 اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور نہایت حساس کیٹیگریز میں تقسیم کر کے سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پُرامن ماحول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
کراچی کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
Date: