ہم اکثر اپنی آنکھوں کے سامنے موجود قیمتی نعمتوں کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ کبھی سوچا ہے کہ ایک چھوٹا سا خوش رنگ پھل آپ کی صحت بدل سکتا ہے؟ جی ہاں، جاپانی پھل جس کو مقامی زبان میں املوک بھی کہا جاتا ہے،جو بظاہر صرف ایک میٹھا اور مزیدار پھل لگتا ہے،
درحقیقت قدرت کا خزانہ ہے جس میں دل کو محفوظ رکھنے، شریانوں کو مضبوط کرنے، خون کو صاف رکھنے، قوتِ مدافعت بڑھانے، نظر کو تیز کرنے اور بڑھاپے کو سست کرنے کی طاقت چھپی ہوئی ہے۔ اس کے اندر وٹامن A، وٹامن C، فائبر، پوٹاشیم اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں، بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں، خون کی روانی بہتر بناتے ہیں اور جسم کے خلیوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتے ہیں۔ اس کے فائبر نظامِ ہاضمہ کو درست رکھتا ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدددیتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہےکہ جاپانی پھل شوگر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، بس شرط یہ ہے کہ اسے اعتدال کے ساتھ کھایا جائے۔ یوں ذائقے کی مٹھاس بھی ملتی ہے اور صحت کا تحفظ بھی قائم رہتا ہے۔جاپانی پھل کثرت میں نہیں بلکہ توازن میں فائدہ دیتا ہے۔
دن میں ایک سے دو چھوٹے پھل کافی ہیں، اور اگر صبح یا دوپہر کے وقت کھایا جائے تو جسم اسے بہتر طریقے سے ہضم کر لیتا ہے۔سوچیں، اگر ایک چھوٹا سا پھل آپ کےدل،دماغ، ہاضمے،نظر اور یہاں تک کہ بڑھاپے کے سفرکو بھی بہتری کی طرف لا سکتا ہے، تو کیا یہ آپ کی روزمرہ زندگی کا حصہ نہیں ہونا چاہیے؟
جاپانی پھل صرف ایک پھل نہیں بلکہ ایک قدرتی دوا ہے جو آپ کو بیماریوں سے بچا کر زندگی کے رنگ مزید روشن کر دیتا ہے۔