چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی,فتنہ الہندوستان کےدو دہشت گرد ہلاک, ایک گرفتار

Date:

اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گرفتاری کے بعد دہشت گرد جہانزیب کی ویڈیو اور اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر چار دن قبل چاغی میں کیا گیا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے اور ایک گرفتار ہوا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیارڈال دیےاور اپنے اعترافی بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، یہ عناصر چینی شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھتے تھے اور جہانزیب دالبندین میں ہتھیار اور دیگر سازوسامان فراہم کرتا تھا۔ انہوں نے اس حملے کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ قرار دیا۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اس لیے فضائی اور زمینی کارروائیاں سختی سے جاری رکھنی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا سے ہی یہ را بیسڈ اور را فنڈڈ جنگ ہے اور بھارت پاکستان کے دشمنوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہا ہے,وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ 4G سروسز بند کرنے پر تنقید ہوئی مگر دہشت گردوں کی مواصلات روکنا ضروری تھا۔ وہ واضح رہے کہ بلوچستان کا امن کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گرد ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...