ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.پاکستان نےپہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 135 رنز اسکور کیے، جن میں محمد حارث 31، محمد نواز 25 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 124 رنز بنا سکی اور 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ شمیم حسین نے 30 اور سیف حسن نے 18 رنز بنائے، جبکہ ریشاد حسین کی ناٹ آؤٹ 16 رنز کی اننگز بھی شکست کو نہ ٹال سکی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سائم ایوب نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ایشیا کپ 2025کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بنگلا دیش کو شکست دیکر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
Date: