افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان،خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے: بلاول بھٹو زرداری

Date:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کھلے عام دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت کرتا ہے اور ہم اس معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث تاریخی نقصان ہوا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ وفاق پر تنقید نہیں کر رہے بلکہ یہ اپیل ہے کہ متاثرین کی امداد کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کئی علاقوں میں اب تک امداد نہیں پہنچی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا کیا قصور ہے کہ ان کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نہیں کی جارہی؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...