الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے، خواجہ آصف

Date:

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر ردِعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق الحمداللہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی شراکت داری کے ثمرات تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔واضح رہے کہ آج وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔اوول آفس میں ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی، تاہم اس دوران ہونے والی بات چیت کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...