ایشیا کپ،41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

Date:

پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ ایک حیران کن حقیقت ہے کہ پاکستان اور بھارت کبھی بھی فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے نہیں آئے۔ 1984 سے 2023 تک ایونٹ کے 16 ایڈیشن کھیلے جا چکے ہیں، جن میں دونوں ٹیمیں متعدد بار مدِ مقابل آئیں، لیکن کبھی فائنل میں ٹکراؤ نہ ہوسکا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں روایتی حریف فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم کپتان سلمان آغا فائنل میں جیت کے لیے پرامید ہیں۔ شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ دیکھ سکیں گے۔اعداد و شمار کے مطابق بھارت اب تک سب سے زیادہ 8 مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے، سری لنکا 6 بار فاتح رہا، جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز 2 مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...