وزیراعظم آفس نے شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا

Date:

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار اور گرمجوش ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی جس سے خطے میں ایک بڑی تباہی ٹل گئی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کے دوران وزیراعظم نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔ خاص طور پر اس اقدام کا ذکر کیا گیا کہ انہوں نے مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو نیویارک مدعو کر کے امن کے لیے جامع مشاورت کی۔وزیراعظم نے اس سال کے آغاز میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے ٹیرف انتظامات پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاک–امریکا شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زرعی، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی کے تعاون اور علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی و انٹیلی جنس تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔یاد رہے کہ اوول آفس میں ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ سے زائد وقت تک جاری رہی تھی، تاہم اس کی تفصیلات اُس وقت جاری نہیں کی گئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...