مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کررہے ہیں ،مشعال ملک

Date:

بھارتی قید میں موجود حیریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لداخ میں جاری مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ لداخ کے عوام کو بھی دیوار سے لگایا جا رہا ہے، چار شہید اور درجنوں زخمی مودی کے فاشزم کی واضح مثال ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا...

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر...