تفصیلات کے مطابق مزدا گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جبکہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں۔ بدقسمت خاندان خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آ رہا تھا کہ راستے میں یہ سانحہ پیش آیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان،داناسر میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
Date: