نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر احتجاج

Date:

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے موقع پر عمارت کے باہر بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں غزہ کے معصوم بچوں کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کو آزاد کرو اور غزہ کے عوام کو جینے دو جیسے نعرے درج تھے۔ شرکا نے صیہونی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نیتن یاہو کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب اجلاس کے اندربھی اسرائیلی وزیراعظم کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔نیتن یاہو جیسے ہی خطاب کے لیے ڈائس پر آئے تو پاکستان سمیت کئی ممالک کےوفود اور مسلم ممالک کے رہنماؤں نے ان کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔صورتحال اس قدربگڑ گئی کہ جنرل اسمبلی کے منتظمین بار بارآرڈر، آرڈر پکارتے رہے مگر دیکھتے ہی دیکھتے ہال تقریباً خالی ہوگیا اور نیتن یاہو صرف چند افراد کے سامنے خطاب کرتے رہ گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...