کولمبیا کے صدر کاامریکی فوج کو ٹرمپ کی نافرمانی کرنے کا مشورہ،صدر ٹرمپ نے ویزہ منسوخ کردیا

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کر دیا کیونکہ انھوں نے ٹائمز اسکوائر پرتقریر کرتے ہوئے امریکی فوج کو مشورہ دیا تھاکہ وہ ٹرمپ کی نافرمانی کریں اوراسرائیلی و امریکی فوجی اپنی بندوقیں ظالموں پر تان لیں ۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے صدر گستاو پیٹرو نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کو آزاد کرانے اور امریکہ اور نیٹو کی حمایت یافتہ ظلم و استبداد کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی فوجی فورس تشکیل دیں۔ان کے ان ریمارکس کے بعد امریکی وفد ارکان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔کولمبیا کے صدر نے کہا کہ ہمیں ایسے ممالک کی طاقتور فوج کی ضرورت ہے جو نسل کشی کو قبول نہ کرے لہذا میں دنیا کی اقوام اور ممالک سے انسانیت کے نام پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی افواج اور ہتھیاروں کو یکجا کریں کیونکہ ہمیں فلسطین کو آزاد کرانا ہے۔پیٹرو نے مزید کہا کہ واشنگٹن اور نیٹوجمہوریت کا قتل کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر ظالم اور مطلق العنانیت کو زندہ کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...