پاکستانی سفارتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ یمن میں بحری جہاز پر ہونے والے حملے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں اور ان سب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان جہاز میں موجود اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مذکورہ جہاز یمنی حکومت کے زیرانتظام علاقے میں موجود نہیں بلکہ یہ ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن کے لیے ایل این جی لے کر روانہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی عملے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر دس روز قبل ڈرون حملہ ہوا۔ عملے نے اپنے پیغام میں کہا کہ جہاز پرحوثی موجودہیں اور انہیں جہاز چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عملے نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی تھی کہ انہیں جہاز کو جبوتی منتقل کرنے کی اجازت دلائی جائے تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔
یمن میں بحری جہاز پر حملہ،پاکستانی عملہ محفوظ،حکومت سےمددکی اپیل
Date: