کراچی میں دوسرے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا کی اختتامی تقریب

Date:

دوسرے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا کی شاندار اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز ذوالفقار علی شاہ تھے۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس بین الاقوامی سیلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان، مصر، ایران، ملائیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے ماہر سیلرز نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران ہر کیٹگری میں مجموعی طور پر 12 مقابلے ہوئے۔پاکستان اور ملائیشیا کے کھلاڑی ایک، ایک سونے، چاندی اور کانسی کا تمغہ جیت کر سرِ فہرست رہے۔

مہمانِ خصوصی ذوالفقار علی شاہ نے اپنے خطاب میں خطے میں سیلنگ اور واٹر اسپورٹس کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے مختلف کیٹگریز کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سول و ملٹری حکام، غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...