ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے اختتام پر ایک غیر متوقع صورتحال دیکھنے میں آئی جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ایوارڈز وصول کرنے سے انکار کردیا۔پوسٹ میچ پرزنٹیشن کے دوران کمنٹری پینل کے رکن سائمن ڈول نے اعلان کیا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ بھارتی ٹیم آج رات ایوارڈز وصول نہیں کرے گی۔ اس اعلان کے بعد تقریب اچانک ختم کردی گئی۔ابھی تک اس فیصلے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ایشین کرکٹ کونسل یا بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری کی ہے۔
ایشیا کپ 2025 فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے ایوارڈز وصول کرنے سے انکار کردیا
Date: