تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست محفوظ کر چکی ہے،محسن نقوی کامودی کو جواب

Date:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ایشیا کپ 2025 جیتنے پر کیے گئے بیان کا دوٹوک جواب دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست محفوظ کر چکی ہے، کوئی کرکٹ میچ اس اٹل حقیقت کو بدل نہیں سکتا۔

کھیل میں جنگ کو شامل کرنا مودی کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کھیل کی اصل روح کو داغدار کیا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ بھارتی وزیراعظم آج بھی پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں ملنے والی عبرتناک شکست کو نہیں بھول سکے۔یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کے بعد اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، اور یہ بھی بھارت جیت گیا۔تاہم دفاعی ماہرین کے مطابق مودی اپنی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور آپریشن سندور کی ناکامی کو کامیابی بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ ان کے بقول، اس کارروائی کے نتیجے میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ متاثر ہوئی، جب کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے سات طیارے مار گرائے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف

پاکستان کی متوازن اور مؤثر سفارتی پالیسی کے مثبت...