ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل، بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی

Date:

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاک بھارت فائنل کھیلا گیا، جو دبئی میں منعقد ہوا۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سب سے نمایاں اننگز صاحبزادہ فرحان نے کھیلی، جنہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ فخر زمان نے بھی 35 گیندوں پر 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ صائم ایوب 14، حسین طلعت 1، سلمان آغا 8 رنز بنا سکے، جب کہ محمد حارث، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بغیر رنز کے آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف اور محمد نواز نے 6،6 رنز کا اضافہ کیا۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ بمراہ، ورون اور اکثر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کے ابتدائی بیٹرز مشکلات کا شکار نظر آئے۔ ابھیشک شرما 5، سوریا کمار یادیو صرف 1 اور شبمن گل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سنجو سیمسن نے 24 رنز اسکور کیے جبکہ شیوام دوبے 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم تلک ورما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔فائنل کے لیے پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔بھارتی ٹیم کو ہاردک پانڈیا کی انجری کے باعث دھچکا لگا، جس کے بعد ان کی جگہ رنکو سنگھ کو فائنل میں موقع دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...