آزاد کشمیر: مطالبات پر ڈیڈلاک کے بعد لاک ڈاؤن اور پرتشدد مظاہرے

Date:

آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیر کو ریاست بھر میں لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی۔ مختلف شہروں میں مظاہروں کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں ایک شخص جاں بحق اور 27 سے زائد زخمی ہوئے۔عسکری ذرائع کے مطابق عوام نے کمیٹی کی کال پرکوئی دھیان نہیں دیا، جس کے بعد کمیٹی کے شرپسند عناصر نے پُرامن شہریوں پر حملہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جائے گا۔عوامی ایکشن کمیٹی نے 38 مطالبات پیش کیے ہیں جن میں اشرافیہ کی مراعات ختم کرنے اور پن بجلی منصوبوں کی رائلٹی شامل ہے۔ تاہم سب سے متنازع مطالبہ وہ 12 نشستیں ہیں جو مہاجرینِ جموں و کشمیر کے لیے اسمبلی میں مخصوص ہیں۔ اسی نکتے پر حکومت اور کمیٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔اس سے پہلےوفاقی وزرا امیر مقام اور فضل چوہری نے کمیٹی سے 14 گھنٹے طویل مذاکرات کیے تھے جو بے نتیجہ رہے۔ وزرا کے مطابق عوامی مفاد سے جڑے زیادہ تر مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں، لیکن آئینی ترامیم پارلیمان کے دائرہ کار میں آتی ہیں، اس لیے فوری طور پر منظور نہیں کی جا سکتیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق بھی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ آئینی مطالبات ماننا ممکن نہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...