یمن کے ساحل کے قریب خلیج عدن میں ایک بحری جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ عدن سے تقریباً 110 سمندری میل جنوب مشرق میں پیش آیا۔برطانوی بحری سیکیورٹی کمپنی ایمبری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس صورتحال سے آگاہ ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل یمنی مسلح افواج غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر ایسے جہازوں کو نشانہ بناتی رہی ہیں جو اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف آتے یا وہاں سے روانہ ہوتے ہیں۔
خلیج عدن میں بحری جہاز پر میزائل حملہ آگ بڑھک اٹھی
Date: