غزہ امن معاہدے کےبہت قریب ہو چکے ہیں: امریکی صدر

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ میں جاری تقریباً دو سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک امریکی حمایت یافتہ امن منصوبے کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس منصوبے میں فائر بندی، حماس کے زیر قبضہ قیدیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کا بتدریج انخلا شامل ہے۔وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ "ہم ایک ایسے امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جو طویل عرصے تک ناممکن دکھائی دیتا رہا۔انہوں نے بتایا کہ 20 نکاتی امن منصوبے میں قیدیوں کا تبادلہ، حماس کو غیر مسلح کرنا اور ایک عبوری بین الاقوامی حکومت قائم کرنا بھی شامل ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ان کا مقصد صرف غزہ نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے عرب اور مسلم ممالک سمیت یورپی اتحادیوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے بھی اس منصوبے کی مکمل حمایت کی ہے۔ شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ٹرمپ نے زور دیا کہ "اب وقت ہے کہ حماس ہمارے پیش کردہ منصوبے کی شرائط قبول کرے۔” تاہم حماس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ گروپ کو تاحال تحریری منصوبہ موصول نہیں ہوا۔ نیتن یاہو نے بھی واضح کیا کہ اسرائیل غزہ میں سکیورٹی کی ذمہ داری برقرار رکھے گا اور اگر حماس معاہدے کو مسترد کرے گی تو اسرائیل اسے ختم کرنے کے لیے کارروائی کرے گا۔اس موقع پر نیتن یاہو نے قطر پر اسرائیلی حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور قطری قیادت سے معافی مانگی۔ نو ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ میں حماس کی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس پر کئی ممالک نے شدید ردعمل دیا تھا۔موجودہ صورتحال میں اسرائیل عالمی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق اسرائیل اور حماس ایک فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں غزہ پر بمباری رک سکتی ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...