اسٹیٹ بینک نے الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز فراہم کرنے کے لیے خصوصی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ اسکیم کے تحت گاڑیاں دو مرحلوں میں فراہم کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق، اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 3170 رکشے و لوڈرز دیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس اور ایک ہزار رکشے و لوڈرز جبکہ دوسرے مرحلے میں 76 ہزار ای بائیکس اور 2171 رکشے و لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق:ای بائیکس کے لیے 2 لاکھ روپے کا قرض دیا جائے گا۔ای رکشے اور لوڈرز کے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے کا قرض فراہم کیا جائے گا۔ای بائیکس کا قرض 2 سال اور ای رکشوں کا قرض 3 سال کے لیے ہوگا۔قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 2.75 فیصد ہوگی لیکن صارفین کو یہ قرض صفر فیصد مارک اپ پر ملے گا۔بینک حکام نے مزید بتایا کہ:25 فیصد ای بائیکس خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔10 فیصد بائیکس کاروباری حضرات اور کوریئر سروس فراہم کرنے والوں کو دی جائیں گی۔30 فیصد رکشے اور لوڈرز فلیٹ آپریٹرز کے لیے مختص ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کی نئی اسکیم: الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز کی فراہمی کا اعلان
Date: