سیکیورٹی فورسز کا غزا بند میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 10 ہلاک

Date:

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ذرائع کے مطابق غزا بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی ایک تشکیل موجود تھی جو ملک میں مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 10 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں،15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ...

ایف سی بلوچستان نارتھ کی 68 ویں لیڈیز بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں لیڈیز بیچ کی...

انسانیت کے خلاف جرائم،شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم

بنگلادیش میں بڑی تبدیلی آگئی،ایک تاریخی اور غیر معمولی...