ضلعی پولیس گلگت نے ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا

Date:

تفصیلات کے مطابق تالی داس جھیل غذِر کے سپل وے کھولنے کے باعث پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ضلعی پولیس نے ایک جامع سکیورٹی و حفاظتی پلان ترتیب دیا ہے، جس کے تحت شکیوٹ گاؤں سے لے کر جگلوٹ تک دریائی اطراف کو پانچ سیکٹروں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ان سیکٹروں کے 17 مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دیے گئے ہیں جو دریا کے اطراف میں مسلسل گشت کریں گے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔ضلعی پولیس عوام الناس سے پُر زور اپیل کرتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔پولیس کنٹرول روم نمبر 05811.930033

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف

پاکستان کی متوازن اور مؤثر سفارتی پالیسی کے مثبت...